Nainital High Court Grants Bail to Two Accused in Banbhoolpura Violence
*Family members thank Jamiat President Maulana Mahood Madani for legal help
New Delhi, August 29, 2025: The Nainital High Court has granted bail to Mohammad Nizam, son of late Mohammad Islam, and Mohammad Shariq Siddiqui, son of Fida Hussain, both arrested in connection with the February 8, 2024 violence in Banbhoolpura, Haldwani (Uttarakhand). The matter was argued by advocates Vikas Kumar Gilani and Saeed Ahmad, appointed under the direction of Jamiat Ulama-i-Hind (JUH) President Maulana Mahmood Madani. The order was passed by a division bench comprising Justice Pankaj Purohit and Justice Manoj Kumar Tiwari.
The prosecution had alleged that the two accused were involved in stone pelting, arson, possession of illegal arms, and use of petrol bombs during the demolition drive against a mosque and madrasa in Banbhoolpura. Charges under the Unlawful Activities (Prevention) Act (UAPA) were also invoked. Their earlier bail pleas were rejected by the Additional Sessions Court, Haldwani, in September 2024.
In its ruling, the High Court observed that no direct evidence connected the accused to the alleged offences. The prosecution could not produce conclusive proof from CCTV footage. Mohammad Nizam’s name was not in the original FIR and his arrest was based on the statement of an eyewitness. Police claimed recovery of a country-made pistol from him; however, the court found the evidence insufficient. Mohammad Shariq was also not named in the FIR; he was arrested on the statement of a police constable. Police alleged recovery of an SLR magazine and cartridges, but the defense argued that such weapons are issued only to paramilitary forces, not the police, raising doubts about the claim.
The court noted that both accused had been in custody for over 18 months without substantive evidence and held them eligible for bail. It clarified that the order is confined to the question of bail and will not affect the outcome of the trial.
* बनभूलपुरा फ़साद में गिरफ़्तार दो मुस्लिम युवकों को हाईकोर्ट से जमानत
परिवार के सदस्यों ने कानूनी मदद के लिए जमीयत अध्यक्ष मौलाना महमूद मदनी का आभार व्यक्त किया
नई दिल्ली, 29 अगस्त 2025:
नैनीताल हाईकोर्ट ने हल्द्वानी (उत्तराखंड) के बनभूलपुरा क्षेत्र में 8 फ़रवरी 2024 को हुई हिंसक घटनाओं में गिरफ़्तार दो मुस्लिम युवकों मुहम्मद निज़ाम पुत्र मुहम्मद इस्लाम (म) और मुहम्मद शारिक सिद्दीकी पुत्र फ़िदा हुसैन को जमानत देने का आदेश दिया है। इन मामलों की पैरवी जमीयत उलेमा-ए-हिंद के अध्यक्ष मौलाना महमूद असअद मदनी की हिदायत पर अधिवक्ता विकास कुमार गिलानी और सईद अहमद ने की। फ़ैसला जस्टिस पंकज प्रोहत और जस्टिस मनोज कुमार तिवारी की खंडपीठ ने सुनाया।
गौरतलब है कि पिछले वर्ष सितंबर में सेशन कोर्ट ने दोनों की ज़मानत याचिका खारिज कर दी थी, जिसके खिलाफ हाईकोर्ट में अपील की गई थी। अभियोजन पक्ष ने उन पर पुलिस पर हमला, पथराव, आगज़नी, अवैध हथियार रखने और पेट्रोल बम फेंकने जैसे गंभीर आरोप लगाए थे तथा यूएपीए की धाराएँ भी लगाई थीं। हालाँकि, अदालत ने कहा कि दोनों के खिलाफ कोई प्रत्यक्ष सबूत मौजूद नहीं है और सीसीटीवी फुटेज से भी अभियोजन उनकी पहचान साबित करने में असफल रहा।
अदालत ने यह भी माना कि दोनों युवक डेढ़ साल से अधिक समय से जेल में बंद हैं और पर्याप्त सबूतों की कमी की वजह से ज़मानत के हकदार हैं। साथ ही अदालत ने स्पष्ट किया कि यह आदेश केवल जमानत तक सीमित है और मुकदमे के अंतिम नतीजे पर इसका कोई प्रभाव नहीं होगा।
इस मुक़दमे की निगरानी केंद्र से जमीयत उलेमा-ए-हिंद के नाज़िम-ए-उमूमी मौलाना हकीमुद्दीन क़ासमी और क़ानूनी मामलों के प्रभारी एडवोकेट नियाज़ अहमद फ़ारूक़ी कर रहे थे, जबकि स्थानीय स्तर पर जमीयत उलेमा हल्द्वानी के अध्यक्ष क़ारी अब्दुल मुईद और अन्य सदस्यों ने पीड़ित परिवारों की मदद की।
जमीयत उलेमा-ए-हिंद के अध्यक्ष मौलाना महमूद असअद मदनी ने हाईकोर्ट के फ़ैसले का स्वागत किया और कहा कि वकीलों की मेहनत तथा संगठन के कार्यकर्ताओं की कोशिशें क़ाबिले-तारीफ़ हैं।
بن بھول پورہ فساد میں ماخوذ دو مسلم نوجوانوں کو ہائی کورٹ سے ضمانت
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے وکلاء کی جدوجہد کو سراہا
نئی دہلی، 29 اگست 2025:نینی تال ہائی کورٹ نے بن بھول پورہ، ہلدوانی ( اتراکھنڈ) میں ۸/فروری ۲۰۲۴ کو ہوئے پرتشدد واقعات میں ماخوذ دو مسلم نوجوان محمد نظام ولد محمد اسلام مرحوم اور محمد شارق صدیقی ولد فداحسین کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ان کے مقدموں کی پیروی جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی کی ہدایت پر مقرر کردہ وکلاء ایڈوکیٹ وکاس کمار گیلانی اور ایڈوکیٹ سعید احمد کررہے تھے۔ فیصلہ جسٹس پنکج پروہت اور جسٹس منوج کمار تیواری پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سنایا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں ایڈیشنل سیشن جج ہلدوانی نے ان کی ضمانت کی عرضی مسترد کردی تھی، جس کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔ دوسری طرف استغاثہ نے بن بھول پورہ میں مسجد اور مدرسے کی انہدامی کارروائی کے دوران ان پر پولیس پر حملہ، پتھراؤ، آتش زنی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور پٹرول بم پھینکنے جیسے سنگین الزامات لگائے تھے اور یو اے پی اے کی سنگین دفعات بھی عائد کی گئی تھیں۔ اس وقت مسجد اور مدرسہ کو منہدم کرنے سے متعلق انتظامیہ کے فیصلے کے خلاف لوگوں میں سخت ناراضی تھی۔ اس درمیان تشد د کے کچھ واقعات بھی پیش آئے جن کا الزام یک طرفہ طور پر مقامی مسلمانوں کے سر عائد کردیا گیا اور ہمیشہ کی طر ح پولس محکمہ نے بڑی تعداد میں مسلم نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
نینی تال ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دونوں کے خلاف براہِ راست کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی شناخت کے حوالے سے استغاثہ کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کرسکا۔ ابتدا میں محمد نظام کا نام ایف آئی آر میں درج نہیں تھا، لیکن ایک چشم دید گواہ کے بیان پر 11 فروری 2024 کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے اس کے قبضے سے دیسی ساختہ پستول برآمد ہونے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم عدالت نے ریکارڈ کا جائزہ لے کر کہا کہ کوئی واضح ثبوت موجود نہیں ہے ۔اسی طرح محمد شارق کا نام بھی ایف آئی آر میں شامل نہیں تھا، انہیں ایک کانسٹبل کے بیان پر گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس سے ایس ایل آر میگزین اور کارتوس برآمد ہوئے، لیکن سماعت کے دوران جمعیۃ کے وکلا ء نے اسے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایل آر نیم فوجی دستوں کو دی جاتی ہے، پولیس کو نہیں، جس سے الزام مشکوک ثابت ہوا۔عدالت نے قرار دیا کہ دونوں نوجوان ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے جیل میں قید ہیں اور براہِ راست شواہد کی عدم موجودگی میں ضمانت پر رہا کیے جانے کے مستحق ہیں۔ تاہم عدالت نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ صرف ضمانت تک محدود ہے اور مقدمے کے حتمی فیصلے پر اس کا اثر نہیں ہوگا۔
اس مقدمے کی نگرانی مرکز سے جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی اور قانونی امور کےنگراں ایڈوکیٹ نیاز احمد فاروقی کررہے ہیں، جبکہ مقامی سطح پر جمعیۃ علماء ہلدوانی کے صدر قاری عبدالمعید اور دیگر ارکان نے متاثرین کی معاونت کی۔ جمعیۃعلماء ہند کا ایک وفد سانحہ کے فوری بعد ہی متاثرہ علاقہ کے دورہ پر گیا تھا اور متاثرین کی ابتدائی مدد بھی کی گئی تھی ۔ بعد میں قانونی اقدامات کیے گئے ۔صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے وکلاء کی محنت اور تنظیمی کارکنان کی جدوجہد کو قابلِ تحسین قرار دیا ہے۔