Islah-E-Muashrah
Islah-E-Muashrah
تعارف
اصلاحِ معاشرہ جمعیۃ علماء ہند کا ایک اہم شعبہ ہے، جس کا باقاعدہ قیام26 جنوری 1991ء کو عمل میں آیا۔
سماج میں پھیلی برائیوں مثلا شراب نوشی،منشیات،بےدینی اور معاشرتی خرابیوں اورخواتین کے ساتھ نا انصافی جیسے مسائل کا خاتمہ اس کےاہم مقاصدمیں شامل ہیں۔
اصلاح معاشرہ تحریک ملک گیر سطح پر جاری ہے اور اس کے تحت صوبائی،ضلعی اور مقامی سطح پر باقاعدہ کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں جو اصلاحی پروگراموں اور سرگرمیوں کے ذریعے معاشرتی اصلاح کی کوششیں کر رہی ہیں۔
بنیادی مقصد
جمعیۃ علماء ہند نے اپنے اغراض و مقاصد کی دفعہ 3 اور 7 میں مسلمانوAں کی ہمہ جہت معاشرتی اصلاح کو بنیادی ترجیح قرار دیا ہے۔
اس ضمن میں ترجمۂ قرآن کریم کا اجراء، درس حدیث کا اہتمام، سیرت نبویؐ کے پروگراموں کا انعقاد اور اصلاحی و دینی لٹریچر کی نشر و اشاعت کو خاص اہمیت دی گئی ہے،تاکہ ایک صالح، اسلامی اور دینی معاشرے کی تشکیل ممکن ہو سکے۔
| احکام خداوندی کی بجا آوری کے لیے محلہ وار بالغ مرد اور عورتوں کا سر دے کر عورتوں کو گھروں پر نماز کی پابندی اور مردوں کو نماز با جماعت، روزہ، زکوۃ اور حج کی سو فیصد ادائیگی کے لیے وعظ نصیحت، ترغیب و ترہیب کے ذریعے بتدریج آمادہ کیا جائے۔ |
| محرمات و منکرات جیسے زنا، فحاشی، بے حیائی، بے پردگی اور مرد عورت کا آزادانہ اختلاط، شراب اور منشیات کا استعمال، جوئے، ٹیلی ویژن اور ویڈیو وغیرہ سے خود بالکل اجتناب کریں، اپنے خاندان والوں کو بچائیں اور عام معاشرہ سے ان برائیوں کو ختم کرنے کے لیے اخروی عذاب اور دنیا میں مرتب ہونے والے مہلک اثرات اور مصیبتوں سے عام لوگوں کو آگاہ کریں اور چھوٹے چھوٹے کتابچے کثیر تعداد میں شائع کریں، وعظ و نصیحت کا اہتمام کریں اور اس کے لیے مستقل تحریک چلائیں۔ |
| سود، حرام کمائی، جھوٹ، فریب، دھوکہ دہی اور بد عہدی سے نفرت دلائی کر لوگوں کو امانت داری، سچائی اور حلال کمائی کی ترغیب دی جائے۔ یہ بتایا جائے کہ حلال و طیب مال سے عبادات اور نیکیوں کی رغبت بڑھتی ہے اور خبیث و حرام مال کے نتیجے میں شر، فساد، عیاشی، آوارگی اور دیگر برائیاں وجود میں آتی ہیں۔ |
| حقوق کی ادائیگی اور صفائی معاملات کو اہتمام سے بتایا جائے: والدین کی اطاعت، زوجین کے حقوق، پڑوسی کے حقوق، تربیت اولاد، لڑکیوں کا حق وراثت اور حسن معاشرت کے اسلامی اصول کو خوب واضح بنایا جائے۔ |
| لڑائی جھگڑے سے بچتے ہوئے آپس میں صلح صفائی کے ساتھ محبت و بھائی چارگی کو اپنا کر امن و آشتی کی زندگی گزارنے کا ماحول بنایا جائے۔ |
| مساجد میں القرآن کریم کا ترجمہ و تفسیر بیان کرنے کے لیے ایسے عالم دین کو متعین کیا جائے جو کسی معتبر ادارے سے فارغ اور اچھی استعداد کے حامل ہوں، حضرات اکابر کی فکر پر کاربند ہوں اور بیان کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ |
| ترجمہ وتفسیر بیان کرنے والے علماء کے لیے لازم ہے کہ وہ ’’ترجمہ شیخ الہند مع تفسیر عثمانی‘‘ اور ’’معارف القرآن‘‘ (حضرت مولانا مفتی محمد شفیع صاحب) سے استفادہ کریں، مزید مطالعہ کے لیے تفسیر ابن کثیر سامنے رکھیں۔ |
| اگر کوئی عالم زبانی تفسیر بیان کرنے کے بجائے پڑھ کر سنا سکیں تو ’’تفسیر عثمانی‘‘ پڑھ کر سنائیں۔ |
| ترجمہ و تفسیر کا یہ پروگرام اپنے اپنے علاقے کی صورت حال کے مطابق روزانہ یا ہفتہ وار رکھا جائے اور اس بات کو خاص طور پر ملحوظ رکھا جائے کہ اس کام میں دیگر دینی کام کرنے والے احباب سے ٹکراؤ کی صورت پیش نہ آئے۔ |
| ترجمہ وتفسیر بیان کرنے والے علماء اپنے سامنے ترجمہ شیخ الہند رکھیں، صرف قرآن کریم نہ رکھیں۔ |
| جمعیۃ علماء ہند کی تمام یونٹوں کو ہدایت جاری کر دی جائے کہ وہ اس نظام کے مطابق ترجمہ القرآن کریم کا سلسلہ جاری کرنے کی مہم شروع کریں۔ |
| اشاریہ | تعداد |
|---|---|
| صوبوں میں نظماء اصلاح معاشرہ کا انتخاب | ۲۷ |
| اضلاع میں ضلعی اصلاحی کمیٹیوں کا قیام | ۲۰۱ |
| نام کتابچہ |
|---|
| اسلامی معاشرت |
| اصلاح معاشرہ کا طریقہ کار |
| معاشرے پر ٹی وی اور ویڈیو کے مہلک اثرات |
| شراب اور منشیات کی تباہ کاریاں |
| پردہ اور تربیت نسواں |
| مہر نکاح کا حسین تحفہ |
| عورت اسلام کی نظر میں |
| طلاق کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ |
| جہیز اور تلک |
| عورتوں کو وراثت سے محروم رکھنا ایک سنگین غلطی |
| سرگرمی | تعداد |
|---|---|
| اصلاح معاشرہ پروگرام | ۱۲۱۸۳ |
| درس القرآن | ۳۸۲۹ |
| درس حدیث | ۴۱۹۹ |
| قسم |
|---|
| اصلاحی پمفلٹ |
| اصلاحی پوسٹ |
| بینر درس القرآن |
| نیوزپیپر کَلِپ |
| پروگرام اصلاح معاشرہ، بلند شہر سیرت کانفرنس، بنارس |
مآخذ: PDF سے خودکار نکالا گیا متن؛ ضرورت پڑھنے پر املا درست کی گئی۔ تصویر یا CSS شامل نہیں۔